دیا مرزا بچوں کو ماحولیات سے متعلق آگاہی دیں گی

اداکارہ صاف ستھرا ایشیا اور چیتوں کی محفوظ زندگی مہم ’’لیو می الون ‘‘ کا حصہ بن گئیں


APP June 14, 2014
اداکارہ صاف ستھرا ایشیا اور چیتوں کی محفوظ زندگی مہم ’’لیو می الون ‘‘ کا حصہ بن گئیں۔ فوٹو: فائل

NIDDERAU, GERMANY: بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا بچوں کو ماحولیات سے متعلق آگاہی دینگی۔

ذرائع کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا صاف ستھرا ایشیاء اور چیتوں کی زندگی محفوظ کرنے کے حوالے سے آگاہی مہم ''لیو می الون '' کا حصہ بن گئی ہیں جس کے زیر اہتمام کیمپ لگائے جائیں گے جن کا مقصد بچوں میں ماحولیات سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہوگا۔ دیا نے کہا کہ ان کا ماننا ہے کہ بچوں میں اس حوالے سے شعور اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے کیونکہ بچے ہی کسی قوم کا مستقبل ہوتے ہیں۔ اداکارہ اس حوالے سے مہاراشٹرا اور مدھیہ پردیش کے ماحولیات اور جنگلات سے متعلق اعلیٰ حکام سے بھی اہم ملاقاتیں کرینگی۔