لابنگ کر رہا ہوتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا، شاہد آفریدی

ایکسپریس نیوز  منگل 2 اپريل 2024
 (فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ’’ لابنگ کر رہا ہوتا تو میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ہوتا ‘‘۔

انھوں نے کہا کہ کیا میرے منہ سے یہ بات اچھی لگے گی کہ شاہین آفریدی کو قیادت سونپ دیں؟ میں محمد رضوان کے بارے میں 4،5 ماہ سے یہ بات کررہا ہوں کہ اسے وائٹ بال کرکٹ میں کپتان ہونا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

انھوں نے مزید کہا کہ جسے جو کہنا ہے کہے مجھے کسی کو مطمئن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔