ہاکی ورلڈ کپ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر فائنل میں قدم رکھ دیے

ارجنٹائن کی ٹیم کو 1-5 سے شکست،نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو1-0 سے پچھاڑ دیا


Sports Desk June 14, 2014
میزبان نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو1-0 سے پچھاڑ کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: مینز ہاکی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو 5-1 سے ٹھکانے لگاکر فائنل میں قدم رکھ دیے۔

جیریمی ہاورڈ نے 2 مرتبہ گیند کو جال کی راہ دکھائی، میزبان نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو1-0 سے پچھاڑ کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی، واحد گول وان ڈیر ویرڈین نے بنایا، ہفتے کو ویمنز ٹرافی کیلیے بھی آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی، تیسری پوزیشن کیلیے دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کا مقابلہ امریکا سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق 13واں ہاکی ورلڈ کپ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، جمعے کو مینز ایڈیشن کے سیمی فائنلز میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے ارجنٹائن کو 5-1 سے کچل دیا۔

فاتح ٹیم نے چار گول پنالٹی کارنر پر بنائے جبکہ ایک فیلڈ گول بنا، جیریمی ہاورڈ نے 2 مرتبہ گیند کو جال تک پہنچایا جبکہ ایک ایک گول کیرن گوورز، جیکب ویٹون اور کرس سیریلو کے نام رہا، فائنل تک رسائی کے دوسرے معرکے میں میزبان نیدرلینڈز نے انگلینڈ کو 1-0 سے مات دی، فیصلہ کن گول کھیل کے31 ویں منٹ میں وان ڈیر ویرڈین نے کیا، نیدرلینڈز چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت کر پاکستان کی ہمسری کرسکتا ہے،آسٹریلیا بھی لگاتار دوسری اور مجموعی طورپرتیسری مرتبہ ٹرافی جیتنے کی پوزیشن میں آگیا۔ویمنز ایونٹ میں جنوبی کوریا نے جرمنی کو 4-2 سے شکست دے کر ساتویں پوزیشن اپنے نام کرلی، جنوبی افریقہ نے جاپان پر 2-0 سے غلبہ حاصل کرکے نویں نمبرپرقبضہ جمایا۔