بنگلہ دیش نے اینٹی کرپشن یونٹ پر فکسڈ میچ جاری رکھنے کا الزام عائد کر دیا

2 فروری 2013 کو چٹاگانگ میں ڈھاکا گلیڈی ایٹرز اور چٹاگانگ کنگز کا میچ طے شدہ تھا


Sports Desk June 14, 2014
آئی سی سی کے ترجمان نے الزامات پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش نے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ پر ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کے ایک مبینہ فکسڈ میچ کو جاری رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

بنگلہ دیش اسپیشل ٹریبونل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اے سی ایس یو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایک میچ شروع ہونے سے قبل ہی جانتا تھا کہ یہ فکسڈ ہے لیکن اس بارے میں آرگنائزرز کو اندھیرے میں رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ٹریبونل کی رپورٹ میں کہا گیاکہ ثبوت واضح ہیں کہ 2 فروری 2013 کو چٹاگانگ میں ڈھاکا گلیڈی ایٹرز اور چٹاگانگ کنگز کا میچ طے شدہ تھا، اے سی ایس یو کی توجہ فکسڈ میچ روکنے کے بجائے شواہد جمع کرنے کی تھی۔ دوسری جانب آئی سی سی کے ترجمان نے الزامات پر تبصرے سے انکار کردیا ہے۔