- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
- فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
- غزہ میں حماس کے حملے میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، متعدد زخمی
- دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع
- کاؤنٹی کرکٹ، شان مسعود جوئے کی تشہیر سے دور
- چیمپئنز ٹرافی؛ بھارت کی شمولیت پر جولائی میں بات ہوگی
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں مہنگائی کی لہر میں کمی کی پیش گوئی
اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک نے خطے میں مہنگائی کی لہر میں کمی آنے کی پیش گوئی کر دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ ایشین ڈویلپمنٹ آوٴٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔ پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی آنے کی اْمیدہے، جس کی شرح 25 سے کم ہوکر 15 فیصد تک آجائے گی۔ رواں مالی سال پاکستان کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہاہے کہ بیرونی ادائیگیوں کیلئے پاکستان کا عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ممالک پر انحصار ہے ،پاکستان خواتین کی مالیاتی شمولیت کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
رواں مالی سال پاکستان میں زرعی پیداوار اور صنعتی شعبے میں بہتری آنے کی اْمید ہے، تعمیراتی شعبہ میں لاگت بڑھنے اور ٹیکس میں اضافے سے ترقی متاثر ہوئی ہے۔
پاکستان کی آئندہ مالی سال شرح نمو 2.8 فیصد ہونے کا تخمینہ ہے ، پاکستان میں رواں مالی سال مہنگائی 25 فیصد کی بلند سطح پر رہنے کا امکان ہے لیکن آئندہ مالی سال شرح 15 فیصد تک آ جائے گی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں استحکام بھی آئے گا۔
رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت توانائی شعبے کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی زیادہ رہے گی،ایشیائی ممالک میں مقامی طلب و ترقی ،برآمدات اور سیاحت بڑھنے سے خطے کی شرح نمو 4.9 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا گیاہے۔
رپورٹ میں کہا گیاہے کہ چین کی شرح نمو 4.8 فیصد جبکہ بھارت کی شرح نمو 7 فیصد رہنے کا امکان، پاکستانی معیشت سیاسی غیر یقینی اور سیلاب کے باعث سکڑ گئی، پاکستان میں گزشتہ سال گزشتہ پانچ دہائیوں سے زیادہ مہنگائی ریکارڈ کی گئی، اگر اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو معاشی بحالی کا عمل اس سال سے شروع ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔