پختونخوا میں شدید بارش نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل

پشاور میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ، محکمہ موسمیات نے 15 اپریل تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کررکھی ہے


ویب ڈیسک April 13, 2024
(فوٹو: فائل)

پختونخوا میں شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران نشیبی علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا ۔


محکمہ موسمیات کی جانب سے عید الفطر کے روز سے 15 اپریل تک صوبے بھر میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔


صوبائی دارالحکومت میں بھی گزشتہ رات ایک بجے سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک پشاور میں 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔


بارش سے ندی نالوں کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہنے لگا جس سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ اور ٹریفک متاثر ہوئی ہے۔ پشاور میں نشیبی علاقوں کے گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں اور شہری مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔


عید الفطر کی تعطیلات کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر ٹریفک کم ہے، تاہم سیر پر جانے والی فیملیز اور دیگر لوگوں کو زحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو 1122 اور پی ڈی ایم اے کی طرف سے بارش سے مالی یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے