ودیا بالن نے آئندہ کسی فلم میں آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا

آئٹم نمبر کرنا کبھی اچھا نہیں لگتا اس لئے آئندہ اس قسم کے کسی گانے میں پرفارم نہیں کروں گی، ودیا بالن


ویب ڈیسک June 15, 2014
ودیا بالن کی نئی فلم بابی جاسوس 4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فوٹو : فائل

لاہور: بالی ووڈ کی اداکارہ ودیا بالن نے آئندہ کبھی بھی کسی بھی فلم کے لئے آئٹم سانگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ممبئی میں اپنی نئی آنے والی فلم بوبی جاسوس کی تشہیری مہم کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے ودیا بالن کا کہنا تھا کہ انھیں آئٹم نمبر کرتے ہوئے کبھی بھی اچھا محسوس نہیں ہوتا، اس لئے اب انہوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ آئندہ کبھی بھی اس قسم کے گانوں میں پرفارم نہیں کریں گی۔

واضح رہے کہ ودیا بالن کی نئی فلم بابی جاسوس 4 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جس میں وہ ایک خاتون جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں