رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں 80 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی گئی


Staff Reporter June 17, 2014
ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی گئی، فوٹو: فائل

رینجرز اور پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران80 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ، دستی بم اور منشیات برآمد کرلی۔

سندھ رینجرز نے نارتھ کراچی میں ٹارگٹ کارروائی کرتے ہوئے2 ملزمان کو حراست میں لے کر اسلحہ اور چوری کی کار برآمد کر لی ، ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق حراست میں لیے جانے والے ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے، رینجرز نے شاہ لطیف ٹائون میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے9 منشیات فروشوں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔

اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے4 بھتہ خور منصور علی ، پرویز خان ، ناظم خان اور اعظم حسین کو گرفتار کر کے3 پستول برآمد کر لیں، نیو کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرمنل میں ملوث ملزم سہیل بھٹی کو گرفتا ر کرکے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ، نقد رقم اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لی، میٹھادر پولیس نے ملزم محمد عثمان کوگرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی۔