ابرارالحق کا کترینہ کیف کیساتھ فلم کی پیشکش ہونے کا انکشاف

یو یو ہنی سنگھ نے بھی میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، ابرارالحق


ویب ڈیسک April 26, 2024
فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستانی میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار ابرارالحق نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں ماضی میں بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی تھی۔

حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران ابرارالحق سے پوچھا گیا کہ کیا اُنہیں کبھی پڑوسی ملک بھارت سے کام کی آفر ہوئی ہے؟ جس پر گلوکار نے کہا کہ مجھے بھارت سے کئی میوزک البمز کی پیشکش ہوئیں لیکن مجھے اُن کے کنٹریکٹ کی شرائط سمجھ نہیں آئیں۔

ابرارالحق نے کہا کہ کنٹریکٹ کی شرائط میں تھا کہ مجھے مقبوضہ کشمیر اور دیگر موضوعات پر کوئی بات نہیں کرنی جس کی وجہ سے میں نے بھارت سے ملنے والی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا تھا۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ بھارت جیسا ملک، جو آزادی اظہار پر یقین رکھتا ہو، اسے ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے۔

ابرارالحق نے کہا کہ مجھے بھارت کی معروف کمپنی نے فلم کی پیشکش بھی کی تھی، اُس فلم کی کاسٹ میں کترینہ کیف بھی شامل تھیں لیکن میں نے پیشکش قبول نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: "نوال سعید کو شعیب ملک کے میسجز والی بات چُھپانی چاہیے تھی"

گلوکار نے کہا کہ جب میرے دوستوں کو معلوم ہوا تو وہ مجھے تنگ کرنے لگے تھے کہ اگر تمہیں فلم نہیں کرنی تو ہمیں کترینہ کیف کے ساتھ فلم میں کام کرنے بھیج دو۔

اُنہوں نے کہا کہ جب میں نے بھارتی کمپنی کو انکار کیا تو اُس کمپنی نے کہا کہ ہمیں آج تک کسی بھی فنکار نے انکار نہیں کیا، آپ پہلے فنکار ہو جس نے ہماری آفر ٹھکرائی ہے۔

ابرارالحق نے مزید کہا کہ یو یو ہنی سنگھ نے بھی میرے ساتھ کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا، اس کے علاوہ دیگر بھارتی پنجابی گلوکاروں کے ساتھ بھی رابطہ رہتا ہے، وہاں لیجنڈز گلوکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔