گستاخانہ فلم کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج

اسلام آباد میں مشتعل طلباء نےڈپلومیٹک انکلیو کے قریب چوکی توڑ دی اور فیڈرل لاجز میں داخل ہوگئے


ویب ڈیسک September 20, 2012
اسلام آباد میں مشتعل طلباء نےڈپلومیٹک انکلیو کے قریب چوکی توڑ دی اور فیڈرل لاجز میں داخل ہوگئے، فوٹو : ایکسپریس نیوز

گستاخانہ فلم کیخلاف اسلام آباد، کراچی سمیت ملک بھرمیں احتجاج۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج جاری، اسلام آباد میں مشتعل طلباء نےڈپلومیٹک انکلیو کے قریب چوکی توڑ دی اور فیڈرل لاجز میں داخل ہونے میں داخل ہوگئے جس پر پولیس نے شیلنگ کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا، کراچی میں نجی اسکول کے طلباء پلے کارڈ اور بینرز اٹھا کر احتجاج کیا۔

کوئٹہ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ کا گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج اور توڑ پھوڑ، کئی طلبہ گرفتار، فیصل آباد میں مسیحی برادری سمیت مختلف مکاتب فکرسےتعلق رکھنےوالےافراد نے گستاخانہ فلم کیخلاف احتجاجی ریلیاں نکالیں۔ جس میں ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اورچنیوٹ سےآئےہوئےانکم ٹیکس ملازمین نےشرکت کی۔

نوابشاہ ، بدین اور شاہپورچاکر میں گستاخانہ فلم کے خلاف شٹر ڈاون ہڑتال کی گئی جبکہ پشاور یونیورسٹی کیمپس میں تمام یونیورسٹیوں، کالجوں اور اسکولوں کے طلبہ نے گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں