کاؤنٹی کرکٹ میں سعید اجمل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا 6 وکٹیں لے اڑے

سعید اجمل نے 36 بالز کے اسپیل میں 13 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا


Sports Desk June 19, 2014
سعید اجمل نے 36 بالز کے اسپیل میں 13 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا فوٹو: فائل

انگلش کائونٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا۔

انھوں نے اپنے 36 بالز کے اسپیل میں 13 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا، جس کی بدولت ووسٹرشائر نے لیسٹرشائر کو 234 رنز کے بھاری مارجن سے روند دیا، میزبان بیٹسمینوں کے پاس اسپنر کی پراسرار بولنگ کا کوئی جواب نہیں تھا، 145 رنز پر 4 وکٹیں گری تھیں تاہم اسکور 169 تک پہنچا تو پوری ٹیم پویلین واپس لوٹ گئی۔ یہ ووسٹرشائر کی سیزن میں چوتھی فتح اور وہ ہیمپشائر کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے، لیسٹرشائر کی یہ ہوم گرائونڈ پر مسلسل چوتھی ناکامی بنی۔