پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں4 ٹارگٹ کلرزگرفتار

پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان نے بھی ابتدائی تفتیش کے دوران الگ الگ وارداتوں میں7افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے


Staff Reporter September 21, 2012
سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر لسبیلہ چوک کے قریب چھاپہ مار کر ملزم فاروق کباڑیے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے4ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرکے کلاشنکوف اور دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ویسٹ عامر فاروقی کے مطابق پیر آباد پولیس نے ملزم شریف اﷲ، مومن آباد پولیس نے ملزم زاہد عرف لٹو، ماڑی پور پولیس نے حسین جت کو گرفتار کرکے کلاشنکوف، دستی بم اور ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔

ملزم شریف اﷲ ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ منگھوپیر میں ماربل کے کارخانے داروں اور دکانداروں سے بھتہ بھی طلب کرتا تھا، ملزم نے 4افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا جبکہ ملزم کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر دو ملزمان نے بھی ابتدائی تفتیش کے دوران الگ الگ وارداتوں میں7افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

سولجر بازار پولیس نے خفیہ اطلاع پر لسبیلہ چوک کے قریب چھاپہ مار کر ملزم فاروق کباڑیے کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دو ماہ قبل پاک کالونی کے تھانے پولیس افسر منیر کلاچی اور ہیڈ کانسٹیبل عبدالحفیظ کوقتل کیا تھا۔