نیپراکا ماہ صیام سے قبل بجلی کی قیمتوں میں82پیسے فی یونٹ کمی کااعلان

نیپراکے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2014کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔


Staff Reporter June 25, 2014
قیمتوں میں کمی کااطلاق 50یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا، نیپرا۔فوٹو: فائل

SUKKUR: نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) نے ماہ صیام کی آمدسے قبل بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کی کمی کااعلان کیاہے۔

بجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ آئندہ ماہ کے بلوں میں دیاجائے گا۔ نیپراکے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2014کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق مئی میں پن بجلی کی پیداوارمیں اضافے سے بجلی کی پیداواری لاگت میں کمی آئی ہے جب کہ لائن لاسزبھی کم ہوکر 14پیسے فی یونٹ رہ گئے ہیں جس کے باعث صارفین کے لیے بجلی 82پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے تاہم قیمتوں میں کمی کااطلاق 50یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین اور کے الیکٹرک کے صارفین پرنہیں ہوگا۔