غیرملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولتیں دینگے عباس آفریدی

مختلف منصوبوں میں انویسٹمنٹ بڑھانے کیلیے پرعزم ہیں، وزیر ٹیکسٹائل، چینی وفد سے گفتگو


APP June 26, 2014
ٹیکسٹائل میں انویسٹمنٹ، معاونت، انفرااسٹرکچرکی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، چینی وفد۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

ISLAMABAD: وفاقی وزیر ٹیکسٹائل انڈسٹری عباس خان آفریدی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کیلیے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو تمام ممکن سہولتیں فر اہم کی جائیں گی۔

انہوں نے یہ بات بدھ کو چین کی معروف کمپنی سی جی جی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہی۔ اس موقع پر سی جی جی سی کے نمائندوں نے کہا کہ وہ ٹیکسٹائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری، مالی معاونت، بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل سٹی کراچی، انڈسٹریل زونز میں بہتری لانے کیلیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا تاکہ مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ یونٹس کو پانی، بجلی، گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں بھی مدد فراہم کی جا سکے۔

سی جی جی سی پاکستان میں توانائی سمیت مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کیلیے پرعزم ہے۔ چین کے سرمایہ کاروں کو مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کیلیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور اس حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔