افریقی ٹیم گھبرائے افغان ٹیم کی سیمی فائنل کھیلنے یا ہارنے کی کوئی تاریخ نہیں

افریقی ٹیم اہم مواقعوں پر ٹرافی کے قریب آکر شکست کھاچکی ہے! جس سے ہم واقف ہیں، افغان ہیڈکوچ


ویب ڈیسک June 26, 2024
افریقی ٹیم اہم مواقعوں پر ٹرافی کے قریب آکر شکست کھاچکی ہے! جس سے ہم واقف ہیں، افغان ہیڈکوچ (فوٹو: فائل)

افغانستان کو پہلی بار ٹی20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچانے والے ہیڈکوچ جوناتھن ٹروٹ نے اہم معرکے سے قبل جنوبی افریقی ٹیم سے متعلق دلچسپ بات کردی۔

سابق انگلش کرکٹر و ہیڈکوچ افغانستان کرکٹ ٹیم جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ افغان ٹیم پہلی بار سیمی فائنل میں پہنچی ہے تاہم جنوبی افریقہ کی تاریخ سے سب واقف ہیں، وہ اہم مواقعوں پر ٹرافی کے قریب آکر شکست کھا جاتے ہیں۔

افغان ٹیم کبھی کسی ایونٹ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچی اور نہ ہی انکی کوئی تاریخ ہے، یہ کھلاڑی تاریخ رقم کرنا چاہتے ہیں اور اپنا سب کچھ لُٹاکر کھیلیں گے جبکہ ہمارے مدمقابل ٹیم اہم مواقعوں پر دباؤ برداشت نہیں کرپاتی جس کا ہمیں علم ہے اور یہی ہمیں جیت دلواسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی ٹیم کے باہر ہونے پر راشد خان کا ردعمل سامنے آگیا

جنوبی افریقی ٹیم نے 1998 میں چیمپئینز ٹرافی اپنے نام کی تھی تاہم اسکے بعد سے کوئی آئی سی سی ٹورنامنٹس نہیں جیت سکے، 1999 کے ورلڈکپ سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں ہار بھی تلخ ترین یادوں میں سے ایک ہے۔

مزید پڑھیں: افغان اوپنرز نے بابر، رضوان کی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

جولائی 2022 میں ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ٹروٹ کا کہنا ہے کہ وہ افغان پلئیرز کے ٹیلٹ سے حیران ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ، بنگلادیش اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کو شکست دیکر افغان ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں