ایئرپورٹ حملے کے ملزمان جلد گرفتار کرلیں گے آئی جی سندھ

تفتیش میں بھی اہم پیش رفت ہوئی ہے،بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے، اقبال محمود


Staff Reporter June 28, 2014
افسران کا تربیتی مرحلہ مکمل، قائم مقام قونصل جنرل جرمنی نے اسناد تقسیم کیں، ورکشاپ میں 650 افسران کی شرکت۔ فوٹو: فائل

آئی جی سندھ اقبال محمود نے کہا کہ ایئر پورٹ حملے کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے بہت جلد ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔

حکومت جرمنی کے ادارے جی آئی زیڈ اور سندھ پولیس کی ٹریننگ برانچ کی کاوشیں قابل تعریف ہیں ، 200 سے زائد ماسٹر ٹرینرز اور2 ہزار پولیس افسران کی ٹریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا جس سے شعبہ تفتیش پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو مقامی ہوٹل میں منعقد تقریب تقسیم اسناد کے موقع پر کہی جس کا انعقاد سندھ پولیس اور جی آئی زیڈ کے مشترکہ تعاون سے کیا گیا۔

اس موقع پر آئی جی سندھ اقبال محمود اور قائم مقام قونصل جنرل جرمنی نے تربیت مکمل کرنے والے پولیس افسران میں اسناد تقسیم کیں ،ٹریننگ کے پہلے مرحلے میں پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافے کے پروگرام کیپیسٹی ڈیولپمنٹ سپورٹ پروگرام (سی ، ڈی ، ایس ، پی) کے دوران فارنزک کی اہمیت اور کرائم سین انویسٹی گیشن کے موضوعات پر منعقد ورکشاپ میں سندھ پولیس کے 650 افسران نے شرکت کی۔