عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق کے حمل کی خبریں سرگرم

ماڈل کے ہاں بہت جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے


ویب ڈیسک July 05, 2024
کرن اشفاق نے دسمبر 2023 میں دوسری شادی کی : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ و ماڈل کرن اشفاق کے حاملہ ہونے کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔

حال ہی میں کرن اشفاق نے شوہر کے ہمراہ اپنی چند تصاویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی تھیں جن میں اُن کا وزن پہلے سے زیادہ لگ رہا تھا۔

مذکورہ تصاویر کسی تقریب کے دوران لی گئی تھیں، تاہم تصاویر دیکھ کر صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے کہ کرن اشفاق حمل سے ہیں۔


کرن اشفاق کی تصاویر پر تبصرے کرتے ہوئے صارفین نے یہ بھی پوچھا کہ آپ کے حمل کی خبر سچی ہے یا جھوٹی۔

ماڈل نے تمام تبصرے کو نظر انداز کرتے ہوئے ایک مداح کو جواب دیا کہ مذکورہ تصاویر چند ماہ قبل اپریل میں لی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: "عمران اشرف سے طلاق کے بعد مجھے دورے پڑتے تھے"، کرن اشفاق

تاہم، کرن اشفاق نے اپنے جواب میں حمل سے متعلق کسی بھی سوال پر ردعمل نہیں دیا اور نہ ہی اس خبر کی تردید یا تصدیق کی۔

دوسری جانب سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر بھی کرن اشفاق اور اُن کے شوہر کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ماڈل حمل سے ہیں اور ان کے ہاں بہت جلد بچے کی پیدائش متوقع ہے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)




یاد رہے کہ عمران اشرف اور کرن اشفاق 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سال 2020 میں اُن کے ہاں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔

کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان نومبر 2022 میں طلاق ہوگئی تھی اور طلاق کے تقریباََ ایک سال بعد دسمبر 2023 میں کرن نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے فوکل پرسن اور سیاسی مشیر حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کرلی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں