پی پی ایل ٹرانزیکشن سے سرمایہ کاروں کو ٹھوس پیغام جائیگا اسحاق ڈار

ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی حصص کی فروخت کے لیے پریمیم پر پیشکشیں ملیں، اسحاق ڈار


APP June 29, 2014
ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی حصص کی فروخت کے لیے پریمیم پر پیشکشیں ملیں، اسحاق ڈار فوٹو: آئی این پی/فائل

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پی پی ایل کے حصص کی ٹرانزیکشن سے پاکستانی معیشت کی حالت اور سرمایہ کاری مواقع کے حوالے سے مقامی وبیرونی سرمایہ کاروں کو ٹھوس پیغام جائے گا۔

گزشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی انٹیٹی میں حکومتی حصص کی فروخت کے لیے پریمیم پر پیشکشیں ملی ہیں، بانڈ وایکویٹی مارکیٹس دونوں میں حکومتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہو چکی ہے، ہمیں اس سے فائدہ اٹھا کر حکومت کے شروع کیے گئے اصلاحی ایجنڈے پر آگے بڑھنا ہوگا۔ انھوں نے پی پی ایل کے حصص کی ٹرانزیکشن پیشہ وارانہ انداز میں مکمل کرنے کے لیے نجکاری کمیشن اور پوری ٹیم کی جانب سے سخت محنت کو سراہا۔