- حکومت ججز کی عمر و تعداد بل سے باز رہے نیا مسئلہ پیدا نہ کرے، حافظ نعیم الرحمن
- کرنسی نوٹ سے موہن جو دڑو کی تصویر ہٹانے پر سندھ کے تحفظات، اسٹیٹ بینک کو خط
- بینک نمائندہ بن کر شہریوں سے مالیاتی فراڈ کرنے والے گروہ کے 3 ارکان گرفتار
- افغانستان کے ساتھ بہتر سماجی و تجارتی روابط کا فروغ چاہتے ہیں، مشیر اطلاعات پختونخوا
- ژوب؛ قومی شاہراہ پر بس کھائی میں جاگری، 5 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
- پنجاب؛ خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم
- شاہین کو کپتانی سے ہٹانے پر سابق کپتان بھی لب کشائی کردی
- ہمارے نمبرز پورے ہوں گے تو ہی بل پاس کریں گے، چیئرمین سینیٹ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 5 نوجوان شہید
- نوئیڈا ٹیسٹ؛ 21 صدی کا پہلا میچ! جو 5 دن بغیر گیند کروائے ختم ہوا
- عدالتی اصلاحات کی منظوری؛ وزیراعظم نے ن لیگ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا
- غلط معلومات پھیلانے پر آسٹریلیا نے میٹا کو وارننگ دے دی
- والد اور سوتیلی ماں کا بدترین تشدد، 8 سالہ مسکان جان کی بازی ہار گئی
- پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ، سیکورٹی آپریشنز میں 9 دہشت گرد گرفتار
- آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کے اثرات، پی ایس ایکس میں تیزی، ڈالر مزید سستا
- جائیداد میں حصہ مانگنے پر بھائیوں کا بہنوں پر بہیمانہ تشدد،گلی میں گھسیٹا
- 900 گولز اسکور کرنے پر النصر کا رونالڈو کو تحفہ
- علی امین گنڈاپور کی آڈیو لیک کیس میں حاضری سے استثنا کی درخواست منظور
- 9 مئی مقدمات؛ انسداد دہشتگردی عدالت نے جے آئی ٹی سربراہ کو طلب کرلیا
- انسانوں کی طرح پسینے بہانے والے میزائل تیار
طلبا کی فتح؛ بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد روکدیا
ڈھاکا: بنگلا دیش کی عدالت نے سرکاری ملازمتوں کے کوٹا سسٹم کو بحال کرنے کے نچلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش میں طلبا کی سرکاری ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کے خلاف مظاہروں میں 100 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں اور طلبا کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تاہم آج سپریم کورٹ نے اپنے تاریخی فیصلے میں کوٹا سسٹم پر عمل درآمد رکواتے ہوئے نچلی عدالت کے گزشتہ ماہ کوٹا بحال کرنے کے حکم کو معطل کردیا۔
اٹارنی جنرل اے ایم امین الدین نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ “سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔”
یہ خبر پڑھیں : بنگلہ دیش میں طلبہ کے احتجاج میں شدت، ملک بھر میں کرفیو نافذ، فوج طلب
اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ فیصلے میں سرکاری ملازمتوں کے کوٹے کو کم کرتے ہوئے سول سروس کی 5 فیصد ملازمتیں جنگ آزادی کے سابق فوجیوں کے بچوں کے لیے اور 2 فیصد دیگر کیٹیگریز کے لیے مختص رہیں گی۔
دوسری جانب طلبا تنظیموں نے مطالبہ کیا ہے کہ کوٹا سسٹم کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔
یاد رہے کہ بنگلا دیش میں سرکاری ملازمتوں میں 71 کی جنگ میں حصہ لینے والے سابق فوجیوں کے لواحقین کے لیے 30 فیصد کوٹا مختص تھا تاہم اب یہ کم ہوکر صرف 7 فیصد رہ جائے گا۔
وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت نے 2018 میں کوٹا سسٹم ختم کر دیا تھا لیکن نچلی عدالت نے اسے گزشتہ ماہ بحال کر دیا جس سے ملک بھر میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں۔
سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق مزید تفصیلات ابھی موصول ہورہی ہیں۔۔۔۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔