- کراچی کی صورتحال عوام میں نفرت کو جنم دے رہی ہے، چیمبر آف کامرس
- سندھ میں سرکاری ملازمین کیلیے نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کی منظوری
- شمالی کوریا: یورینیم افزودگی کی خفیہ تنصیب کی نایاب تصویر جاری
- کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا
- ایشن ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں سیمی فائنل لائن اپ مکمل
- آئینی ترامیم کے مسودے کی منظوری کیلیے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب
- ارشد ندیم نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کو ہدف بنالیا
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد میں کسی قسم کی تاخیر کے ذمہ دار نہیں، الیکشن کمیشن ذرائع
- پنجاب وائلڈ لائف نے نایاب طوطوں اور نیل گائے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- پی ٹی اے کا ایکس کی بندش سے متعلق نوٹیفکیشن پر یوٹرن، سندھ ہائیکورٹ میں نظرثانی درخواست دائر
- گرین ویلی ہائیپرمارکیٹ کا بحریہ ٹاؤن میں کامیاب پرہجوم آغاز
- رستم میں پیر خانے پر آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ہم 10 بڑی آبادی والے ممالک میں ہیں مگر معاشی طور پر 50 ویں نمبر سے بھی نیچے ہیں، گوہر اعجاز
- ایف پی سی سی آئی کا نیشنل اکنامک تھنک ٹینک کے قیام کا اعلان
- بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کا تاثر درست نہیں، الیکشن کمیشن
- دھابیجی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے بزرگ خاتون جاں بحق
- سینیٹ کے اتوار کو ہونے والے اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری
- شعیب شاہین اڈیالہ جیل سے رہا، دیگر رہنماؤں کی درخواستِ پر سماعت ملتوی
- سندھ میں بارشوں سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے ہیں، وزیر تعلیم
- گنڈاپور کو کوئی زبردستی لے کر نہیں گیا وہ مرضی سے گیا اور سات گھنٹے بیٹھا رہا، خواجہ آصف
بنگلہ دیش احتجاج؛ بھارتی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی متاثرین کو پناہ کی پیشکش
کلکتہ: بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بنگلادیش میں ہنگاموں سے متاثر ہونے والے شہریوں کو پناہ دینے کی پیشکش کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان ممتا بنرجی نے اپنی پارٹی کی یوم شہدا‘ ریلی کے موقع پر کیا۔
مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بنگلا دیش خودمختار ملک ہے اور مجھے ان کے داخلی معاملات میں بات نہیں کرنا چاہیے لیکن میں اتنا ضرور کہنا چاہوں گی کہ اگر بے بس بنگلادیشی شہری ہمارے دروازے پر دستک دیتے ہیں تو ہم انہیں ضرور پناہ دیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کا حوالہ بھی دیا جس میں بحران کے شکار کسی دوسرے ملک کے شہریوں کو پناہ گزین کی حیثیت سے رہائش دینے کا کہا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے مزید کہا کہ مغربی بنگال نے ہمیشہ سے پڑوسیوں کے بے بس لوگوں کی مدد کی ہے جس کی ایک مثال حال ہی میں پڑوسی ریاست آسام میں ہونے والے نسلی تنازع ہے جس کے دوران سیکڑوں لوگوں کو ہم نے پناہ دی تھی۔
یہ خبر پڑھیں : طلبا کی فتح؛ بنگلا دیشی سپریم کورٹ نے کوٹا سسٹم پر عملدرآمد روکدیا
قبل ازیں ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ سیکڑوں طلبا بنگلا دیش سے مغربی بنگال آ رہے ہیں۔ ہم ان کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
بھارت کی سرحدی فوج بارڈر سکیورٹی فورس کے مطابق 4 دنوں میں بنگلادیش سے ایک ہزار 62 طلبا مغربی بنگال میں داخل ہوئے جن میں 901 بھارتی اور باقی نیپال، بھوٹان اور بنگلا دیشی ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت اور بنگلا دیش کی 4 ہزار 96 کلومیٹر لمبی سرحد ہے جن میں سے نصف مغربی بنگال کے ساتھ ملتی ہے۔ ریاست مغربی بنگال اور بنگلا دیش کے ساتھ گہرے ثقافتی اور لسانی تعلقات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔