موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر فرار ہونے والا بس ڈرائیور گرفتار

ڈرائیور موقع سے بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا


Staff Reporter July 25, 2024
ڈرائیور موقع سے بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا

سائٹ اے انویسٹی گیشن پولیس نے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو کچل کر ہلاک کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق رواں ماہ 20 جولائی کو سائٹ کے علاقے میں غفلت و لاپرواہی سے بس چلاتے ہوئے ڈرائیور نے موٹر سائیکل سوار 20 سالہ واجد کو کچل کر ہلاک کر دیا تھا۔

ڈرائیور موقع سے بس سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بس کا پتہ چلا کر ڈرائیور اقبال کو گرفتار کر کے بس کو بھی اپنے قبضے میں لے لیا ۔