دی ہنڈرڈ مانچسٹر اوریجنلز کا لندن اسپرٹ کو جیت کے لیے 135 رنز کا ہدف

اسپرٹ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے


ویب ڈیسک August 10, 2024
(تصویر: ای سی بی)

دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں مانچسٹر اوریجنلز نے لندن اسپرٹ کو جیتنے کے لیے 136 رنز کا ہدف دے دیا۔

لارڈز میں جاری ایونٹ کے 23 ویں میچ میں اسپرٹ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اوریجنلز نے مقررہ 100 گیندوں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔

اوریجنلز کی جانب سے کپتان فل سالٹ 58 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ میکس ہولڈن 35، میتھیو ہرسٹ 2، جیمی اورٹن 1 اور سکندر رضا 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وین میڈسن 17 اور پال والٹر 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

اسپرٹ کی جانب سے رچرڈ گلیسن اور اولی اسٹون نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔