شوہر کی جانب سے دیا گیا تحفہ چوری ہوگیا ماہرہ خان کا انکشاف

میرا تحفہ چوری کرنے والا جہنم میں جائے گا، اداکارہ


ویب ڈیسک August 10, 2024
ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں دوسری شادی کی تھی : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبولیت رکھنے والی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اُن کے شوہر سلیم کریم نے جو تحفہ دیا تھا وہ کسی نے چوری کرلیا۔

ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے شوہر سلیم کریم کے بارے میں گفتگو کی جس میں اُنہوں نے بتایا کہ اُن کے شوہر نے اب تک اُنہیں کون کونسے تحفے دیے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اب تک سلیم کریم نے مجھے جتنے بھی تحائف دیے ہیں وہ سب ہی مجھے پسند ہیں کیونکہ تحائف کے معاملے میں میرے شوہر کا انتخاب بہترین ہوتا ہے۔

اُنہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سلیم نے مجھے آخری بار جو تحفہ دیا تھا، وہ میں نے کھو دیا ہے، میرے خیال میں کسی نے میرا وہ تحفہ چوری کرلیا ہے۔

ماہرہ خان نے کہا کہ جس نے بھی میرا تحفہ چوری کیا ہے وہ جہنم میں جائے گا کیونکہ سلیم کو لگتا ہے کہ میں نے جان بوجھ کر وہ تحفہ گُم کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: ماہرہ کے شوہر سلیم کریم کی اصل عُمر سامنے آگئی

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے شوہر مجھے ہر ہفتے تحفے میں خوبصورت کنگن دیتے ہیں اور یہ تحفہ مجھے سب سے زیادہ پسند ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے اکتوبر 2023 میں اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی، سلیم کریم کے ساتھ ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے۔

ماہرہ خان کی پہلی شای سال 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان بھی ہے لیکن اُن کی پہلی شادی صرف 8 سال تک رہ سکی اور 2015 میں طلاق ہوگئی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں