ملک کے قرضے بھی کہیں دور پھینک دیں تابش ہاشمی کی ارشد ندیم سے فرمائش

تابش ہاشمی نے گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارکباد دی


ویب ڈیسک August 10, 2024
تابش ہاشمی نے ارشد ندیم سے میمز کا تذکرہ بھی کیا : فوٹو : ویب ڈیسک

پاکستان کے معروف کامیڈین میزبان تابش ہاشمی نے پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے لیے سونے کا تمغہ جیتنے والے ارشد ندیم سے انوکھی فرمائش کردی۔


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اولمپکس کے جیولین تھرو ایونٹ میں ارشد ندیم نے ریکارڈ توڑتے ہوئے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا، ارشد ندیم 92.97 میٹر طویل تھرو کے ذریعے پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورے اترے اور اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنایا۔

ارشد ندیم کی تاریخی فتح نے جہاں پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کیا تو وہیں سوشل میڈیا پر پاکستانیوں نے ملک کے موجودہ حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے ارشد ندیم کی طویل تھرو پر مزاحیہ میمز بنا ڈالیں۔

مزید پڑھیں: آپ نے تو ارشد ندیم کو جِم تک فراہم نہیں کی، کرن ملک کی وزیراعظم پر تنقید

ایسے میں کامیڈین تابشی ہاشمی نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی مزاحیہ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ ارشد بھائی! آپ نے کمال کردیا جس طرح آپ نے اولمپکس میں تھروز پھینکی ہیں اسی طرح ہمارے ملک کے قرضے بھی باہر پھینک دیں۔

تابشی ہاشمی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی میمز پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ لڑکے اتنے شرارتی ہیں سوشل میڈیا گروپس میں لکھ رہے ہیں کہ ارشد بھائی ہمیں امریکا پھینک دو، یورپ پھینک دو اور اگر آپ گولڈ میڈل جیت کر تھکے ہوئے ہیں تو ہمیں بس دبئی تک ہی پھینک دو لیکن بس کسی طرح ملک سے باہر پھینک دو۔

کامیڈین کی مزاحیہ ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے گئے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں