مائی کلاچی روڈ گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک

حادثے میں متوفی کا دوست ناصر زخمی ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار، سمندر سے25 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی


Staff Reporter July 07, 2014
حادثے میں متوفی کا دوست ناصر زخمی ہوگیا، ڈرائیور گاڑی سمیت فرار، سمندر سے25 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔ فوٹو: فائل

شہر میں حادثات واقعات میں 2 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکس کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 24 سالہ محمد رضوان ولد عصمت اﷲ ہلاک ہوگیا اور اس کا دوست27 سالہ محمد ناصر زخمی ہوگیا ، ہلاک و زخمی ہونے والو کو سول اسپتال پہنچایا گیا ، پولیس کے مطابق حادثے کا ذمے دار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس کے مطابق متوفی ہجرت کالونی کا رہائشی تھا اور سحری میں اپنے دوست کے ساتھ سبزی منڈی سے فروٹ اور سبزی لینے کے لیے گیا تھا، فروٹ لے کر واپس گھر جارہا تھا کہ ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا ، درخشاں کے علاقے کلفٹن سی ویو روٹ نمبر X-10 منی بس کے آخری اسٹاپ کے قریب سمندر سے25 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا، پولیس کے مطابق متوفی کسی مقام پر پانی میں گر کر ہلاک ہوگیا اور لاش بہتی ہوئی مذکورہ مقام پر آگئی، متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی۔