- حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز میں دھماکے کیسے ممکن ہوئے؟
- پرتگال: اسکول میں 12 سالہ بچے کا چھری سے حملہ استاد سمیت متعدد بچے زخمی
- آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں ریکارڈ اضافے کا اعلان
- کراچی اسٹیل مل کے قریب جھاڑیوں سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش برآمد
- دنیا کا سب سے پرانا ہفتہ واراخبار برائے فروخت
- شام میں بھی حزب اللہ کے زیر استعمال پیجرز پھٹنے سے 14 افراد زخمی
- نیو کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 زخمی سمیت 4 ڈاکو گرفتار
- مولانا فضل الرحمان سے اسد قیصر کی ملاقات، مجوزہ آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- وفاقی وزیرقانون مجوزہ آئینی ترمیم کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے
- پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کرنے والے افغان حکام کی پاکستان میں غیر قانونی رہائش کا انکشاف
- پاکستانی ترانے میں میوزک کی وجہ سے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے، افغان قونصلیٹ
- کراچی پولیس کی اغوا برائے تاوان میں ملوث، ایک اور واردات کا انکشاف
- ایلون مسک بہت جلد دنیا کے پہلے کھرب پتی بننے والے ہیں، رپورٹ
- قومی ترانے کی بے حرمتی پر پاکستان کی شدید مذمت، افغان ناظم الامور دفتر خارجہ طلب
- افغان قونصل جنرل کی سفارتی آداب کی سنگین خلاف ورزی پرکے پی حکومت کا موقف سامنے آگیا
- وزیراعلی کی شرمناک حرکت کے باعث ملک کی بدنامی ہوئی ہے، فیصل واؤڈا
- کراچی؛ بجلی کے سب اسٹیشن میں تار چوری کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک
- وزیراعظم 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے
- فلوریڈا: 11 سالہ لڑکا اسکول میں فائرنگ کی مبینہ دھمکی پر گرفتار
- لبنان میں ایک گھنٹے تک پیجرز میں دھماکے، 9 افراد جاں بحق، 2750 زخمی
پاکستان میں طاقتور لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں، آمنہ الیاس
کراچی: پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف غریب عوام کے لیے قانون ہے، طاقتور لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں۔
گزشتہ روز 23 اگست کو اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس کی رومانوی کامیڈی فلم ‘مستانی’ ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، اس موقع پر اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اُنہوں نے فلم میں عالیہ نامی چنچل لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔
آمنہ الیاس نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس نے زندگی میں کبھی کوئی دُکھ تکلیف نہیں دیکھی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی جیتی ہے، میں نے اپنے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔
اس موقع پر صحافی نے آمنہ الیاس سے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو پاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتی۔
اداکارہ نے کہا کہ خدا نخواستہ! اگر مستقبل میں میرے ساتھ کچھ غلط ہوگیا اور سامنے والا انسان پیسے اور عہدے کے اعتبار سے طاقتور ہوا تو مجھے انصاف کیسے ملے گا؟ کیونکہ پاکستان میں طاقتور لوگوں کے لیے کوئی قانون نہیں ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں یہاں ایک بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ سب مرد ایک جیسے نہیں ہوتے، ہمارے معاشرے میں کچھ مرد ہی ہیں جو جانور ہیں یا پھر دماغی مریض ہیں، انہی چند مردوں کی وجہ سے ہر مرد بُرا بن جاتا ہے۔
آمنہ الیاس نے کہا کہ ہم جب تک مجرموں کو عبرتناک سزا نہیں دیں گے تب تک تشدد اور جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہیں ہوگی، اگر جرائم میں کوئی عورت بھی ملوث ہے تو اُسے بھی سزا دی جائے کیونکہ مرد اور عورت دونوں کے لیے قانون یکساں ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ نور مقدم کیس کی مثال لے لیں، اس کیس کا ملزم جیل میں سکون سے اپنی زندگی گزار رہا ہے، ابھی تک ملزم کی سزا کا فیصلہ نہیں ہوسکا جبکہ نور کے والدین کو تاریخ پر تاریخ دی جارہی ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کو پاکستان کے سسٹم اور قانون کو بہترکرنے کی ضرورت ہے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔