بالی ووڈ اداکار کنال کپور تھائی لینڈ میں دانت تڑوا بیٹھے

کنال نے حال ہی میں امیتابھ بچن کی بھتیجی نائنا بچن سے منگنی کی ہوئی ہے


این این آئی July 07, 2014
کنال نے حال ہی میں امیتابھ بچن کی بھتیجی نائنا بچن سے منگنی کی ہوئی ہے، فوٹو : فائل

بالی ووڈ ادکار کنال کپور تھائی لینڈ میں ایک مقامی کھیل کومبیٹ میو تھائی کے دوران اپنا دانت تڑوا بیٹھے۔

36 سالہ اداکار تھائی لینڈ گئے تھے جہاں ایک مقامی کھیل کے دوران انھیں کافی چوٹیں آئیں۔ اداکار نے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ معمولی انجری ہیں لیکن انھوں نے بہت مزہ کیا۔ انھوں نے ٹوئیٹر کے ذریعے بتایا کہ کھیل کے دوران انھیں آنکھ پر بھی چوٹ آئی۔

انڈین فلم لو شو تے چکن کھرانا کنال کی آخری فلم ثابت ہوئی اس کے بعد سے وہ اب تک کسی فلم میں نظر نہیں آئے۔ کنال نے حال ہی میں امیتابھ بچن کی بھتیجی نائنا بچن سے منگنی ہوئی ہے۔