کراچی میں کم عمر بچوں کی مدد سے موبائل چوری کی وارداتوں کا انکشاف
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی تھری کی دکان سے خریداری میں مصروف شہری کی جیب سے بچیوں نے موبائل نکالا اور چلتی بنیں
شہر قائد میں کمسن بچوں کی مدد سے چوری کی وارداتیں ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
ایکسیرپس نیوز کے مطابق نارتھ کراچی کے سیکٹر فائیو سی تھری میں دکان سے سامان لینے میں مصروف ایک شخص کی جیب سے بچوں نے مہارت کے ساتھ موبائل نکالا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔
خریداری میں مصروف شہری کے قریب خاتون کے ساتھ موجود دو بچیاں آئیں اور مہارت کے ساتھ جیب سے موبائل نکالا۔ واردات کے دوران خاتون نے اُن سے بات کی اور موبائل سمیت موقع سے فرار کروایا۔