پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کی تقرری متوقع

سلیم خالق  اتوار 25 اگست 2024
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: پی سی بی میں وقار یونس کی جگہ نئے ایڈوائزر کرکٹ افیئرز کی تقرری متوقع ہے۔

سابق کپتان کا چند روز قبل تقرر کرنے کے بعد اس پوسٹ کا اشتہار بھی جاری کیا گیا تھا، وقار یونس نے چیئرمین محسن نقوی کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی تھی البتہ اب وہ چند روز سے دفتر نہیں آ رہے۔

ذرائع کے مطابق شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ سمیت چند افسران نے ان کے ساتھ تعاون سے گریز کیا جس پر وہ سخت نالاں تھے، ان کے فیصلے کا بنگلہ دیش کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

وقار یونس کو آئندہ ماہ شروع ہونے والے چیمپئنز کپ میں کسی ٹیم کا مینٹور مقرر کیا جا سکتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔