بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک  منگل 3 ستمبر 2024
فوٹو اسکرین گریپ

فوٹو اسکرین گریپ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ مگ 29 ریاست راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تربینی مشن کیلیے مختص مگ 29 طیارے کو ریاست راجستھان کے بار میر سیکٹر میں حادثہ پیش آیا، طیارہ زمین پر گرنے سے قبل پائلٹ نے خود کو باحفاظت نکال لیا تھا۔

طیارہ گرنے کے بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کو بجھانے کیلیے فائر بریگیڈ اور امدادی کاموں کے لیے ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی فضائیہ نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اسے تکنیکی خرابی قرار دیا ہے تاہم مزید تحقیقات کیلیے کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

انڈین ایئرفورس کی جانب سے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ طیارہ گرنے کی صورت میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم تکنیکی خرابی کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جون میں بھارتی فضائیہ کا سکہوئی طیارہ ناشک ضلع میں گر کر تباہ ہوا تھا تاہم اُس میں بھی پائلٹ اور اُس کے معاون نے بروقت خود کو باہر نکال لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔