- امریکا میں پاکستانی طالبہ کار حادثے میں شدید زخمی
- رحیم یار خان کے عوام نے بدتہذیبی اور یوٹرن کی سیاست کو مسترد کردیا، بلاول
- مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل؛ وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب
- 2023ء تک ن لیگ کی سیاست اور قیادت کو دوسروں سے بہترسمجھتا تھا ، شاہد خاقان
- امریکی ٹیچر نے 16 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر اعتراف جرم کرلیا
- وزیر خزانہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، اہم شاہراہوں پر کام شروع کرنیکا فیصلہ
- پاکستان سے 5 ارب ڈالرز کے جیمز اسٹونز اسمگل ہونے کا انکشاف
- عمران خان کو غیر آئینی طور پر ملٹری جیل میں ڈالنے کا حق کسی کو نہیں، علیمہ خان
- جاپان کا چاند پر دوسرا لینڈنگ مشن بھیجنے کا اعلان
- لکی مروت: پولیس اور آرمی میں مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم سڑکیں کھول دی گئیں
- آئی ایم ایف سے قرض لینے پر پاکستان مزید قرضوں کے دباؤ میں آئے گا، لیاقت بلوچ
- فضل الرحمان نے گنڈاپور کے افغانستان سے مذاکرات کے بیان کو جذباتی باتیں قرار دیدیا
- چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس سے جسٹس منیب کا واک آؤٹ
- پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں پب جی گیم کے استعمال کا انکشاف
- جعلی دستاویزات پر سفر، آذربائیجان سے پاکستان پہنچے والا ملزم گرفتار
- اسپیس ایکس نے پرائیویٹ اسپیس واک کا مظاہرہ کرکے تاریخ رقم کردی
- صدر بنا تو ملازمین کے اوور ٹائم پر عائد ٹیکس ختم کردوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ
- پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کیلیے پارلیمنٹ لاجز سب جیل قرار
- سینیٹ اجلاس : معطلی کے باوجود فلک ناز کی ایوان آمد، حکومتی سینیٹرز کا واک آوٹ
- نجی اسکول میں جھگڑے کے دوران سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چوکیدار کو قتل کردیا
روسی صدر نے امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کردی
ماسکو: امریکا اور اس کی پالیسیوں پر طنزیہ تبصرے کرنے والے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ پر کملا ہیرس کی حمایت کریں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہی امریکا نے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے روسی صدر کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت سے گریز کریں جب کہ روس نے امریکی الزام کی تردید کی تھی۔
تاہم آج امریکی بیان کے دوسرے ہی روز صحافیوں سے گفتگو میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے حامیوں سے کملا ہیرس کا ساتھ دینے کی درخواست کررہے ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ اس لیے میں بھی کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہوں۔ وہ ہر وقت مسکراتی رہتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔
صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ روس پر پابندیاں عائد کیں اور ہوسکتا ہے کملا ہیرس، ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔
خیال رہے کہ رواں برس فروری میں روسی صدر نے جوبائیڈن کو ٹرمپ پر فوقیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ امریکی صدر کے بارے کم از کم کوئی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوٹن کو بہت ہوشیار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو روس یوکرائن جنگ کو “24 گھنٹوں” کے اندر ختم کر دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔