چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کیلیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے، چیئرمین پی سی بی

ویب ڈیسک  پير 9 ستمبر 2024
فائل فوٹو

فائل فوٹو

فیصل آباد: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز کپ میں نئے کھلاڑیوں کے لیے خود کو منوانے کا بہترین موقع ہے۔

فیصل آباد کرکٹ گراؤنڈ میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چیمپیئنز کپ کے مینٹورز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ چیمپیئنز کپ کو برانڈ بنانے کے لیے مینٹورز پر بھاری ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ فیصل آباد کے تاریخی اقبال اسٹیڈیم کی حالت بہتر بنائی جائے گی، کھلاڑیوں٘ کو پریکٹس کی یکساں سہولتیں دیں گے۔

ملاقات می مصباح الحق، شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق اور سرفراز احمد سے ایونٹ پر مشاورت ہوئی۔ مینٹورز نے اقبال اسٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی بہتری کی تجاویز دیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔