شمالی وزیرستان متاثرین کو آپریشن کے بعد آباد کیا جائے گا صدر ممنون

کیمپوں میں مقیم ہر بچے کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، فاٹا کے ارکان اسمبلی سے گفتگو


Numainda Express July 11, 2014
کیمپوں میں مقیم ہر بچے کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی، فاٹا کے ارکان اسمبلی سے گفتگو فوٹو: فائل

صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ فاٹا کے عوام کی شکایات کے ازالے اور ان کا احساس محرومی دورکرنے کیلیے اقدام کیے جا رہے ہیں۔

ایوان صدر میں فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ حکومت قبائلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کو بہت اہمیت دیتی ہے، انھوں نے قبائلی علاقوں کو ملک کے دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کی ضرورت پر زوردیا اور ملک میں امن و استحکام کیلیے شمالی وزیرستان کے عوام کی قربانیوں کو سراہا، انھوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ڈی پیزکی بحالی کیلیے جامع منصوبہ تیارکیا ہے۔جس کے تحت آئی ڈی پیزکو آپریشن کے بعد باوقاراندازمیں بحال کیا جائے گا۔

صدر پاکستان نے متعلقہ حکام پر زور دیا کہ آئی ڈی پیز کیمپوں میں مقیم ہر بچے کو پولیوکے قطرے پلائے جائیں، ارکان پارلیمنٹ نے صدر مملکت کو فاٹا کی سیکیورٹی صورتحال اور نقل مکانی کرنیوالے افراد کی بحالی کے ساتھ اپنے حلقوں کے ترقیاتی امور کے بارے میں آگاہ کیا۔