ملائکہ اروڑا کے والد کی خودکشی پر سابقہ اہلیہ کا بیان ریکارڈ

اداکارہ کے والدین طلاق کے باوجود ایک ساتھ رہ رہے تھے


ویب ڈیسک September 11, 2024
ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی : فوٹو : فائل

بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا کی خودکشی پر اُن کی سابقہ اہلیہ اور اداکارہ کی والدہ جوائس نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جب ملائکہ اروڑا 11 سال کی تھیں تو اُن کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی جس کے بعد اداکارہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہنے لگی تھیں۔

طلاق کے کافی عرصے تک ملائکہ اروڑا کے والدین علیحدہ رہے لیکن گزشتہ عرصے سے انیل اروڑا اپنی سابقہ اہلیہ جوائس کے ساتھ ہی رہ رہے تھے اور خودکشی کے وقت بھی جوائس اپنے سابق شوہر کی رہائش گاہ پر ہی موجود تھیں۔

انیل اروڑا کی خودکشی کے چند گھنٹے بعد ہی پولیس نے اُن کی سابقہ اہلیہ جوائس کا بیان ریکارڈ کیا، ملائکہ کی والدہ نے پولیس کو اپنے بیان میں بتایا کہ انیل معمول کے مطابق بالکونی میں بیٹھ کر روزانہ صبح اخبار پڑھتے تھے۔

مزید پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد نے خودکشی کرلی

جوائس نے پولیس کو بتایا کہ 11 ستمبر بدھ کی صبح جب اُنہوں نے کمرے میں اپنے سابق شوہر انیل کی چپل دیکھی تو وہ اُنہیں بالکونی میں ڈھونڈنے گئیں لیکن وہ بالکونی میں نہیں تھے، پھر اُنہوں نے بالکوںی سے نیچے دیکھا تو اُن کی عمارت کا چوکیدار مدد کے لیے چِلا رہا تھا اور انیل زمین پر گِرے ہوئے تھے۔

اُنہوں نے کہا کہ انیل اروڑا کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں تھے، اُنہیں صرف گھٹنوں میں درد رہتا تھا۔

واضح رہے کہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل اروڑا نے 11 ستمبر بدھ کی صبح ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع اپنی رہائش گاہ کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں