وفاق اورسندھ میں معاملات طے زبیرمحمودکوآئی جی بنانے کاامکان

حکومت کی ہدایت پرشہر میں بھتہ وصول کرنے والے عناصرکیخلاف کارروائی تیزکردی گئی


Staff Reporter July 12, 2014
آپریشن ضرب عضب کے باعث کراچی آپریشن کی سمت کو3حصوں میں تقسیم کرنے پراتفاق. فوٹو: فائل

BEIJING: وفاق اورسندھ حکومت میں معاملات کسی حدتک طے پاگئے ہیں،آئی جی سندھ کے عہدے پرمیر زبیرمحمود کو تعینات کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق اس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت وزیراعلیٰ سندھ سے حتمی مشاورت کے بعدکرے گی۔ اہم ذرائع کاکہناہے کہ حکومت کی ہدایت پرشہرمیں بھتہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی بھی تیزکردی گئی ہے۔وفاقی حکومت کے اہم حلقوںکاکہناہے کہ آپریشن ضرب عضب کے باعث کراچی آپریشن کی سمت کو3حصوں میں تقسیم کرنے پراتفاق کرلیاگیاہے،پہلے حصے کے تحت جرائم پیشہ افرادکیخلاف جاری کاررائیوں میں تیزی لائی جائیگی،دوسرے حصے کے تحت بھتہ خوروں اورٹارگٹ کلرزکو گرفتارکیاجائے گا۔

تیسرے حصے میں دہشت گردوںکے کسی بھی ممکنہ ردعمل کوروکنے کیلیے حساس مقامات اور قومی تنصیبات پرسیکیورٹی کے نظام کو مزیدمربوط کیا جائیگا، آپریشنل حکمت عملی کے تحت وفاقی، صوبائی قانون نافذکرنے والے اورخفیہ اداروںکے درمیان رابطوں کومؤثربنانے کیلیے رابطہ کارکمیٹی کے قیام پربھی اتفاق ہوگیاہے،اس رابطہ کارکمیٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری سندھ کریںگے۔دیں اثنا باخبر ذرائع کے مطابق موجودہ قائم مقام آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کو بھی مستقل طور پر آئی جی سندھ کا چارج دینے کے بارے میں بھی غور کیا جارہا ہے۔