علی عباس نے اپنے والد کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتا دی
ایک ڈرامے میں والد کے ساتھ کام کیا لیکن سخت مناظر کے دوران بہت مشکل پیش آئی، اداکار
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار علی عباس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے والد معروف اداکار وسیم عباس کے ساتھ اسکرین شیئر نہیں کر سکتے۔
علی عباس نے ندا یاسر اور یاسر نواز کے یوٹیوب شو میں گفتگو کے دوران بتایا کہ وہ اپنے والد کا بے حد احترام کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا ان کے لیے مشکل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ والد کے سامنے ہوتے ہیں تو اداکاری کرنا ان کے لیے ممکن نہیں رہتا اور وہ اپنی لائنز بھول جاتے ہیں۔
علی عباس نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک ڈرامے میں والد کے ساتھ کام کیا لیکن سخت مناظر کے دوران انہیں بہت مشکل پیش آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کو ایک کیریکٹر کے طور پر نہیں دیکھ سکتے اور یہی وجہ ہے کہ ان کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتے ہیں۔