انٹرنیشنل کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں

ہیڈکوچ کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے دو ٹوک الفاظ میں پیغام


ویب ڈیسک October 04, 2024
ہیڈکوچ کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے دو ٹوک الفاظ میں پیغام (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کردیا۔

حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ٹیم کے ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ ہم بین الاقوامی کرکٹ میں اَن فٹ کھلاڑیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

جیسن گلیسپی نے کپتان شان مسعود کی فارم نہ ہونے پر بھی انہیں سپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ انڈر پریشر ہیں لیکن جانتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ موجودہ دور میں کیسے کھیلنی اور کس طرح ٹیم کو جتوایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک انگلینڈ سیریز؛ میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا

پاکستان اور انگلیںڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، جس کیلئے دونوں ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں جبکہ مہمان ٹیم آج پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے