بنوں اور لکی مروت میں فائرنگ کے واقعات 5 افراد جاں بحق

پولیس نے واقعات کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے


ویب ڈیسک October 07, 2024
(فوٹو: فائل)

خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔


پولیس کے مطابق بنوں میں دہرے قتل کا واقعہ پیش آیا، جس میں تحصیل ڈومیل کے تھانہ ڈومیل اسپرکہ میں فائرنگ سے 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف روزنامچہ رپورٹ درج کرلی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔


واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔


دوسری جانب لکی مروت میں باپ بیٹوں پر فائرنگ کے دو الگ الگ واقعات ہوئے، جن میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔


پولیس نے واقعات کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو پیش نظر رکھتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں