اسلام آباد ہائیکورٹ کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

خیبر پختونخواہ ہاؤس کو بغیر نوٹس کے غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، فیصلہ


فیاض محمود October 10, 2024
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا—فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا (کے پی) ہاؤس سیل کرنے کے خلاف کے پی حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کا اقدام غیر قانونی قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کے پی ہاؤس سیل کرنے کے خلاف دائر کے پی حکومت کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا اور کے پی ہاؤس ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ خیبر پختونخواہ ہاؤس کو بغیر نوٹس کے غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا، لیز کی خلاف ورزی کی صورت میں سی ڈی اے قانون کے مطابق ایکشن لے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا کے پی ہاؤس سیل کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

فیصلے میں کہا گیا کہ سی ڈی اے وکیل کے مطابق لیز کی معیاد ختم ہوگئی ہے اور خیبرپختونخواہ ہاؤس میں غیر قانونی تعمیرات کی گئیں اور عدالتی حکم پر بتایا گیا کہ 2014 میں نوٹس جاری کیا گیا تھا لیکن سی ڈی اے اپنے 2014 کے نوٹس کی کاپی عدالت میں پیش نہیں کرسکا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخواہ نے بقایا جات اور لیز کے معاملات طے کرنے یقین دہانی کرائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے