ترکیہ میں نبوت کا دعویٰ کرنے والا ملعون گرفتار عرب میڈیا

نبوت کے جھوٹے دعوے سے قبل اس کذاب نے مہدی ہونے کا دعویٰ بھی کیا تھا


ویب ڈیسک October 14, 2024
نبوت کے جھوٹے دعوے سے قبل اس کذاب نے مہدی ہونے کا دعویٰ کیا تھا

ترکیہ کی ریاست کیناکلے میں مصطفیٰ شابوک نامی شخص کو نبوت کا جھوٹا دعویٰ اور لوگوں کے ساتھ مالی فراڈ کرنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

العربیہ نیوز کے مطابق اس شخص نے پہلے اپنا علیحدہ ایک گروپ بنایا اور جب اسے ماننے والوں کی تعداد بڑھ گئی تو پہلے ''المھدی المنتظر'' ہونے کا دعویٰ کردیا۔

بعد ازاں اس شخص نے نبوت کا جھوٹا دعویٰ کیا اور زلزلے کے متاثرین کی مدد کے نام پر رقوم بٹوری۔ پھر زائد منافع کی اسکیمیں متعارف کرائیں۔ مالی فراڈ سامنے آنے پر روپوش ہوگیا۔

تاہم ترکیہ کی پولیس اس ملعون شخص کو حراست میں لینے میں کامیاب ہوگئی اس کے 15 قریبی ایجنٹوں کو بھی مختلف مقامات سے گرفتار کرلیا گیا۔

جھوٹی نبوت کا دعویٰ کے علاوہ مالی فراڈ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا جس کی بنیاد پر کڑی سے کڑی سزا دیے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے