’کامیڈی نائٹس ود کپل‘ کے کامیڈین اداکار اتل پرچور کا کینسر سے انتقال

بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے


ویب ڈیسک October 14, 2024
فوٹو : فائل

معروف بھارتی اداکار اتل پرچور کا طویل عرصے تک کینسر سے لڑنے کے بعد پیر کے روز 57 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔

اتل پرچور نے مراٹھی اور ہندی سینما میں اپنے لاجواب کرداروں کے ذریعے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ وہ اپنے منفرد کامیڈی انداز کے لیے مشہور تھے اور بولی وڈ کے کئی بڑے اداکاروں جیسے شاہ رخ خان، سلمان خان، جوہی چاولہ، انوپم کھیر اور گووندا کے ساتھ کام کر چکے تھے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے نے سوشل میڈیا پر اتل پرچور کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا، "ایک ذہین اداکار جس نے لوگوں کو ہنسایا اور کبھی کبھی آنسوؤں میں مبتلا کیا، وقت سے پہلے دنیا کو چھوڑ گیا۔ اتل پرچور کی اچانک وفات افسوسناک ہے۔ وہ ڈرامہ، فلم اور ٹی وی میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے تھے۔"

اتل پرچور کی فلموگرافی میں شامل اہم فلموں میں پھر بھی دل ہے ہندوستانی (2000)، میری پیاری بہنیا بنے گی دلہنیا (2001)، کیوں کہ میں جھوٹ نہیں بولتا (2001)، سلام-ای-عشق (2007)، پارٹنر (2007) شامل ہیں۔

ٹی وی کی دنیا میں بھی اتل پرچور نے نمایاں کام کیا اور ان کے مشہور شوز میں آر کے لکشمن کی دنیا، کامیڈی نائٹس ود کپل، کامیڈی سرکس شامل ہیں۔ ان کی آخری فلم علی بابا اور چالیس چور تھی جو 2024 میں ریلیز ہوئی، جس میں انہوں نے ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے