سندھ بار کونسل کا کل عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان

جیل قید شخص نے صوبائی وزیر کو جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، سندھ بارکونسل


ناصر بٹ October 18, 2024
سندھ بارکونسل نے ہڑتال کا اعلان کردیا—فوٹو: فائل

سندھ بار کونسل نے صوبائی وزیر قانون کو جیل میں موجود قیدی کی جانب سے دی گئیں مبینہ دھمکیوں پر عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ صوبائی ویر قانون اور داخلہ ضیا الحسن لنجار کو دھمکیاں دینے کے خلاف ہفتے کو ہڑتال کی جائے گی اور سندھ بھر کے وکلا عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وکلا کی تنظیم نے کہا کہ صوبائی وزیر ضیا الحسن لنجار کو جیل میں قید اسماعیل ڈاہری نے جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، اسی لیے وکلا احتجاج ریکارڈ کرادیں گے۔

سندھ بار کونسل نے کہا کہ ہماری اپیل پر ہفتے کو سٹی کورٹ، ملیر کورٹ اور دیگر عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے