امریکا میں درجنوں ریکونز نے خاتون کے گھر کو گھیر لیا

یہ واضح نہیں تھا کہ ان کی تعداد اچانک بڑھنے کی وجہ کیا ہے


ویب ڈیسک October 20, 2024
[فائل-فوٹو]

امریکا میں ایک خاتون نے 911 پر کال کرکے اس وقت سیکورٹی کو بلا لیا جب درجنوں ریکونز نے خاتون کے گھر کو گھیرے میں لے لیا۔

واشنگٹن کی کیٹسپ کاؤنٹی میں شیرف ڈیپیوٹیز کو اکثر جانوروں کے بارے میں کالیں آتی رہتی ہیں۔ لیکن حال ہی میں ایک خاتون کی طرف سے موصول ہونے والی 911 کال میں پولسبو کے قریب ایک خاتون کے گھر کو درجنوں ریکونز کی جانب سے گھیرنے کی اطلاع ملی۔

شیرف کے دفتر کے ترجمان کیون میکارٹی نے کہا کہ خاتون نے اطلاع دی کہ 50 سے 100 ریکونز کے اس طرح دھاوا بولنے پر انہیں اپنے گھر سے بھاگنا پڑا۔

خاتون نے ڈیپوٹیز کو بتایا کہ انہوں نے کئی دہائیوں پہلے ریکونز کے ایک خاندان کو کھانا کھلانا شروع کیا تھا اور یہ تقریبا چھ ہفتے پہلے تک ٹھیک تھا لیکن یہ تعداد مٹھی بھر سے بڑھ کر 100 کے قریب ہوگئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے