آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں دستخط کیلئے آج تقریب ہوگی

وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز تقریب میں شریک ہوں گے


ویب ڈیسک October 21, 2024
ایوان صدر میں تقریب ہوگی اور صدرمملکت منظور شدہ بل پر دستخط کریں گے—فوٹو: فائل

قومی اسمبلی سے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد ایوان صدر میں بل پر دستخط کے لیے آج خصوصی تقریب منعقد ہوگی۔

سینیٹ سے منظور ہونے والی 26 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے منظوری پر ایوان صدر میں خصوصی تقریب ہوگی۔

ایوان صدر میں آج ہونے والی تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری منظور شدہ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے جہاں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر جماعتوں کے اہم پارلیمانی لیڈر شریک ہوں گے۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئین ترمیم سینیٹ سے 65 اراکین کی حمایت کے ساتھ دو تہائی اکثریت کی بنیاد پر منظور ہوچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے