لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے پر ایک کروڑ انعام اعلان

کرنی سینا تنظیم کے صدر راج شیکھاوت نے لارنس بشنوئی کے قاتل کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک October 22, 2024

MUMBAI:

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی کو جیل میں قتل کرنے والے کےلیے ایک کروڑ روپے انعام دیے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا کےمطابق چھتریہ کرنی سینا نامی تنظیم کے صدر راج شیکھاوت کی جانب سے یہ اعلان سامنے آیا کہ جیل میں بند لارنس بشنوئی کو جو بھی پولیس اہلکار انکاؤنٹر کرے گا اسے کرنی سینا کی جانب سے ایک کروڑ گیارہ لاکھ سے زائد کی رقم انعام میں دی جائے گی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر جاری ایک ویڈیو بیان میں کرنی سینا کے صدر نے انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ رقم پولیس اہلکار کی حفاظت کو یقینی بنانے کے عوض دینا چاہتے ہیں، جو لارنس بشنوی کا انکاؤنٹر کرنے کےلیے اپنی جان پر کھیلنے سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔

کرنی سینا کے راج شیکھاوت کی لارنس بشنوئی سے دشمنی کی وجہ اپنی تنظیم کے سابق صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کا قتل ہے۔

کرنی سینا کے صدر سکھدیو سنگھ گوگامیڈی کو 5 دسمبر 2023 میں ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جس کا الزام کرنی سینا نے لارنس بشنوئی گینگ پر لگاتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لارنس بشنوئی کے ساتھیوں نے گھر میں داخل ہوکر گوگامیڈی کو قتل کیا ہے۔

واقعے سے قبل لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گولڈی برار نے اپنے ایک انٹرویو میں گوگامیڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے