قومی اسمبلی سے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور

قرارداد پیپلزپارٹی کے رکن سید قاسم گیلانی نے پیش کی


ویب ڈیسک October 22, 2024

ISLAMABAD:

قومی اسمبلی سے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جعلی خبروں کیخلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سید قاسم گیلانی نے سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جعلی خبروں کے حوالے سے قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر جعلی خبروں کے سدباب کیلیے اسکولوں، کالجز اور لٹریسی ٹریننگ کے اقدامات کیے جائیں۔

سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر فیک نیوز کے خلاف قرارداد  کو قومی اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے