انیل کپور نے 10 کروڑ روپے معاوضے کا اشتہار ٹھکرا دیا

انیل کپور نے پان مسالہ کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کیا ہے


ویب ڈیسک October 23, 2024
(فوٹو: فائل)

بالی ووڈ کے سینئر اداکار انیل کپور نے 10 کروڑ روپے معاوضے کے اشتہار کی آفر ٹھکرا دی ہے۔

انیل کپور 67 سال کی عمر میں بھی اپنی بہترین فٹنس اور جواں نظر آنے کے حوالے سے خبروں میں رہتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں انیل کپور ایک منافع بخش اشتہار کو ٹھکرانے کی وجہ سے بھی خبروں میں ہیں۔ 

اداکار نے ایک پان مسالہ کے اشتہار کی آفر کو ٹھکرا دیا ہے جس کے لیے انھیں 10 کروڑ روپے کا دلکش معاوضہ دیا جارہا تھا۔

انیل کپور کے اس انکار کی وجہ اخلاقیات اور صحت کے اصول ہیں۔ اداکار کے پاس جب بھی کسی اشتہار کی پیشکش آتی ہے تو وہ مالی فوائد کے علاوہ اسے اخلاقی پیمانے پر بھی تول کر دیکھتے ہیں۔

صحت مندانہ افعال اور برانڈز کو فروغ دینے کے لیے اپنی سوچ پر عمل کی وجہ سے وہ پان مسالہ کا اشتہار کرنے سے گریزاں ہیں۔

انیل کپور  کا کہنا ہے کہ سپاری اور پان مسالہ کے متعدد برانڈز نے انہیں اپنی مصنوعات کا اشتہار دینے کےلیے اچھی رقم کی پیشکش کی تھی جس سے انہوں نے انکار کردیا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ میں ان چیزوں سے وابستہ نہیں ہوں اور میری کوشش ہے کہ جب تک ہوسکے ایسی چیزوں کے اشتہارات نہ کروں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے