معروف اداکار شفقت چیمہ آئی سی یو میں داخل

اہل خانہ کے مطابق شفقت چیمہ شدید علالت کے بعد کومہ میں چلے گئے ہیں


ویب ڈیسک October 23, 2024
(فوٹو: فائل)

لاہور:

پاکستان کی پنجابی فلموں کے معروف ولن شفقت چیمہ شدید علالت کے بعد کومہ میں چلے گئے ہیں۔

شفقت چیمہ کچھ دنوں نے شدید علیل ہیں اور اس وقت لاہور کے ایک اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔

اداکار کے اہل خانہ نے بتایا کہ 62 سالہ شفقت چیمہ دماغ کی شریانوں میں خون جم جانے کی وجہ سے کومہ میں چلے گئے ہیں۔

اہل خانہ نے مداحوں کو اُن کی علالت کی اطلاع دیتے ہوئے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے