کراچی؛ وکلاء کے احتجاج کے دوران تشدد، موٹر سائیکل جلانے کا مقدمہ درج

مقدمہ درج کرکے شرپسند عناصر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے، پولیس


اسٹاف رپورٹر October 24, 2024
(فوٹو: فائل)

کراچی:

کالا پل پر وکلاء کے احتجاج کے دوران مبینہ تشدد اور موٹر سائیکل نذر آتش کرنے کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب وکلاء کی جانب سے ہونے والے احتجاج کے دوران تشدد اور موٹر سائیکل جلانے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ مقدمہ ایڈووکیٹ عبد المالک کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق ہمارے ایڈووکیٹ عبد الفتح کا مقدمہ محمود آباد تھانے میں درج نہیں کیا جا رہا تھا اور اس عمل کے خلاف ہم کالا پل سگنل پر احتجاج کر رہے تھے، کالا پل سگنل پر شرپسند عناصر نے وکلاء پر تشدد اور موٹر سائیکل جلا دیں، شرپسندوں کے حملے سے مجھ سمیت دیگر ایڈووکیٹ زخمی ہوگئے۔

مزید پڑھیں؛ کراچی: ایف ٹی سی کے قریب وکلا کے احتجاج کے باعث شدید ٹریفک جام

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے شرپسند عناصر کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف ٹی سی فلائی اوور کے قریب احتجاج کی وجہ سے شارع فیصل کے دونوں ٹریک پر ٹریفک معطل ہوگئی تھی جبکہ اس موقع پر نامعلوم  افراد نے ٹائروں کو بھی نذر آتش کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے