راولپنڈی؛ چپلوں کے سول میں مہارت سے چھپائی گئی 800گرام آئس برآمد

اے این ایف نے راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے مشکوک پارسل سے آئس برآمد کی


ویب ڈیسک October 24, 2024
(فوٹو: فائل)

اسلام آباد:

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے مشکوک پارسل سے آئس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 16 چپلوں میں سے 8 چپلوں میں 800 گرام آئس برآمد کی گئی، برآمد شدہ منشیات مہارت سے چپلوں کے سُول میں چھپائی گئی تھی۔

انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ آئن لائن پلیٹ فارم سوشل میڈیا دور حاضر کی ضرورت ہے لیکن ملک دشمن عناصر ان کے ذریعے نوجوان نسل کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ ملک کو منشیات سے محفوظ بنانے کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے